منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے قائدین کا اسلامک سنٹر KZN کا وزٹ، اجلاس اور ظہرانہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور صدر پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ جاوید اقبال اعوان نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN علامہ طاہر رفیق نقشبندی کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے پہلے اسلامک سنٹر اور لائبریری KZN کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر یوتھ لیگ کے نوجوان طاہر چوہدری، ظاہر چوہدری اور ذاکر رفیق چوہدری بھی موجود تھے۔
اس لائبریری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں اردو انگلش اور عربی کتب ہزار ہا CDs اور DVDs اور ریکارڈنگ سسٹم موجود ہے۔ لائبریری میں بچوں کے لئے قرات و نعت اور اسلامک کلاسز بھی ہوتی ہیں۔ ماہانہ حلقہ درود اور سالانہ میلاد کانفرنس کا اہتمام ہوتا ہے۔
اس موقع پر صابر حسین نے چوہدری محمد افضل دتہ (جنہوں نے اپنی پراپرٹی مشن کے لئے وقف کر رکھی ہے) اور تنظیمی دوستوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مرکز سے ان شاءاللہ مزید مشن کا کام آگے پھیلے گا۔آخر میں انہوں نے دعا بھی کی۔
ظہرانہ
اجلاس کے بعد معزز مہمان علامہ لطیف چشتی منہاجین ناظم علماء کونسل ایسٹرن کیپ صوبہ کی دعوت پر آپ کی رہائشگاہ پر پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر ایسٹرن کیپ کے ڈائریکٹر محمد سلیم نذر اور صدر MQI سولو ایسٹرن کیپ محمد اقبال محمد نعیم نذر سٹوڈنٹ منہاج یو نیورسٹی شیر نذر علامہ محمد طفیل بدر نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا اور مشن کی سر گرمیوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
استقبالیہ
صوبے کی تمام تنظیمات اور ممبران نے winder mere Hotal میں ایک استقبالی پروگرام
کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈربن کے دور دراز علاقوں پورٹ شپستن، پائن ٹاون، ساوتھ
بیچ، فینکس، پورٹ کی تنظیمات اور تحریکی ساتھیوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں علامہ
ایوب طفیل عمیر صابر اسد حسینی ڈاکٹر اے وی محمد، ڈاکٹر محمد عرفان، محمد عمر شیخ
خالد، محمد اکرام اویس، غلام حیدر، مجاہد فقیر، محمد امتیاز احمد، عابد منیر، اشفاق
احمد اور ذاکر رفیق چوہدری بھی شریک ہوئے۔
پروگرام کے آغاز پر ذاکر رفیق چوہدری کی تلاوت قرآن مجید کی، جس کے بعد نعت پاک اور
امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت بھی پڑھی گئی۔ جس کی سعادت حضرت صوفی ظفر
اقبال نقسبندی فقیر محمد اور صابر حسین گجر نے حاصل کی۔ اس کے بعد ڈاکٹراے وی محمد
چیئرمین میمن کیمیونیٹی اور گرے سٹریٹ مسجد نے تحریکی سرگرمیوں کو آگے کیسے بڑھانا
ہے پر بات کی۔
اس موقع پر آپ نے مہمان گرامی صابر حسین گجر اور جاوید اقبال اعوان کو ڈربن میں خوش آمدید بھی کہا اور منہاج القرآن انٹر نیشنل دبئی کے وزٹ کی دعوت بھی قبول کی۔ مہمان گرامی صابر حسین گجر صدر MQI دبئی نے مشن کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر اپنی قیمتی آرا سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈربن میں علامہ طاہر رفیق کی دعوت پر پہلی مرتبہ آنا ہوا ہے اور یہاں خلوص اور بے پناہ پیار سے نوازا ہے۔ یہاں صوفی ظفراقبال نے سلام پڑھا علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے مہمان گرامی اور تمام رفقاء کا شکریہ ادا کیا اور دعائے خیر فرمائی۔ آخر میں تمام شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔
تبصرہ