ڈربن: پائن ٹاون میں حلقہ درود و تربیتی نشست

منہاج القرآن انٹرنیشنل پائن ٹاون ڈربن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2018ء کو اسد حسینی (فنانس سیکرٹری MQI نٹال) کی رہائشگاہ پر حلقہ درود اور تربیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں شیخ خالد محمد، عمر شاہجہان، صداقت علی، ولید رضا اور حیدر علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت انعام اللہ نے حاصل کی جبکہ محمد اکرام اور محسن جمال نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے اشاعت دین کے حوالے سے امت مسلمہ کی ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور فتن میں منہاج القرآن منظم طریقے سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں دین کی فروغ و ترویج میں مصروف عمل ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس مصطفوی مشن سے وابستہ ہیں۔ ہمیں اس مشن کے پیغام کو آگے پہنچانے کے لئے ممکنہ کوشش کرنا ہوگی۔ نشست میں علامہ طاہر رفیق نے فقہی اور نماز کے مسائل کے حوالے سے بھی سامعین کے سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔ پروگرام میں اسد حسینی کی کاوش سے ولید رضا اور منیر احمد سبحانی نے تحریک کا لائف ممبر بننے کا اعلان کیا۔

علامہ طاہر رفیق نے ہر ماہ پائن ٹاون میں مسلسل پروگرام کروانے پر اسد حسینی اور مقامی تنطیم کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر اسد حسینی کی خالہ محترمہ کے لیے فاتحہ بھی کی گئی، جن کا دو روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔ پروگرام میں شرکاء کی طرف سے مقامی تنطیم کے عہدیداران محسن جمال اور عبداللہ جان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ آخر میں سلام ودعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا، جس کے بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تمام مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top