8 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس تاریخی ہو گی: سردار شاکر مزاری

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول میں ہر مسلمان اپنے پیارے نبیﷺ کا جشن ولادت دھوم دھام سے مناتا ہے مگر تحریک منہاج القرآن کا جشن میلاد منانے کا انداز جدا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے میلاد کانفرنسز کو عالمی سطح پر جشن میلاد منانے کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس سال 8 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں ہونیوالی میلاد مصطفیٰ کانفرنس تاریخی کانفرنس ہوگی، جس میں پورے جنوبی پنجاب سے لاکھوں عشاقانِ رسولﷺ مرد و خواتین شرکت کریں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایک طویل عرصہ بعد دورہ ملتان کریں اور ان کے دورہ سے پورا جنوبی پنجاب مستفید ہوگا۔ یہ دورہ جنوبی پنجاب کیلئے علمی سطح پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دورئہ ملتان کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہونیوالی میلاد مصطفیٰ کونفرنس کی کامیابی کیلئے کارکنان دن رات ایک کردیں۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے درجن سے زائد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ہفتہ وار بنیادوں پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہونگی۔

اجلاس میں ضلعی صدر یاسرارشاد، میجر محمداقبال چغتائی، محمد شوکت ڈوگر، رائو عارف رضوی، احسان سعیدی، محمد عمرچشتی، احمد قریشی، شیرخان، خالد محمود، ارشدقادری، سجاد نقشبندی، قاری سیف الرحمن، ملک محمد شاہد، غلام حسین کھوکھر، مجیب الرحمن ہاشمی، محمد صابر، عمر دین مسعود، ملک عاشق حسین، کرم دین مسعود، محمد غزالی ، کامران چغتائی اور دیگر نے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top