منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام ماہانہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام ماہانہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک دروس عرفان القرآن منعقد ہوئے۔ دروس قرآن کا آغاز دادو سے ہوا، جس کے بعد بھان سعیدآباد، سیھون شریف، عمرکوٹ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، ڈگری، دمبالو، گولارچی، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص اور کھپرو میں بھی دروس قرآن منعقد ہوئے۔

دروس عرفان القرآن کے پروگراموں میں کارکنان تحریک اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکز سے تشریف لائے علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی) نے مختلف مضوعات پر خطابات کیے۔ پروگراموں میں تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے کوآرڈینیٹر فوجی مشتاق قائم خانی بھی موجود تھے۔

دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top