منہاج القرآن چکوال کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن چکوال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منائیں گی۔ اس سلسلے میں ماہ استقبال ربیع الاول اور ربیع الاول کی ملک بھر میں اور ملک سے باہر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے اجلاس میں بتایا کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میلاد کے بڑے پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔ جن میں لاہور کے علاوہ کراچی، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔

اس موقع پر حاجی عبد الغفور شیخ صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، حافظ محمد خان صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال، ملک نذر حسین ناظم تحریک، حاجی عبدالغنی ناظم مالیات، حاجی جہانگیر حسین ناظم حلقہ درود، وقار یونس منہاج القرآن یوتھ لیگ، حاجی نیاز حسین جنگا، اعجاز اگرال، حاجی محمد اقبال، حاجی محمد صابرناظم ویلفیئر، محمد جاوید یونین کونسل 1 چکوال سٹی پیر ساجد حسین ہاشمی چھمبی چوآ سیدنشاہ، محمد سعید رتوچھہ چوآ سیدنشاہ، راحیل احمدملک چوآسیدنشاہ، محمد نوید چوآسیدنشاہ، اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top