سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت

لاہور (9 نومبر 2018) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، عوامی تحریک کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ ATC میں پیش ہوئے، انہوں نے پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے گواہان پر جرح کی، آج 10 نومبر کو مستغیث جواد حامد استغاثہ کے حوالے سے اپنا چیف اسٹیٹمنٹ ریکارڈ کروائیں گے، جواد حامد دوسری بار اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے حوالے سے سٹے آرڈر کے اخراج پر تمام ملزمان پر اَز سر نو فرد جرم عائد ہوئی اور قانون کے مطابق چیف اسٹیٹمنٹ بھی نئے سرے سے ریکارڈ ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top