مرکزی ضیافت میلاد میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عشرہ ربیع الاول پر منعقدہ 14 نومبر 2018ء کو محفل ضیافت میلاد میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین میں سے سید مشرف شاہ، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، غلام فرید اور گوشہ درود کے گوشہ نشینان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

ضیافت میلاد کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن سے ہوا، جس کے بعد محفل نعتِ رسولﷺ منعقد ہوئی، اس موقع پر شہزاد برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی، جس کے بعد سلام بھی پڑھا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک روزانہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں محفل ضیافت میلاد کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محفل کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے ہال پر منعقدہ ضیافت عام کے شرکاء کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خود اپنے ہاتھ سے لنگر بھی تقسیم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top