منہاج القرآن کے زیر اہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب، ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب

ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، ڈیڑھ لاکھ مالیت کاگھریلو سامان، سینکڑوں باراتیوں کو کھانا پیش کیا گیا
اخلاص کے ساتھ خدمت کا جذبہ اللہ کے ہاں مقبولیت پاتا ہے : ڈاکٹر طاہرالقادری
ایم این اے منصور خان، ایم پی اے حماد صدیقی، مسز شبانہ، سید امجد علی شاہ، عین الحق بغدادی کی تقریب میں شرکت
تقریب کے آرگنائزرز حاجی لیاقت، صغیر خان، خرم شیراز، اظہر چیمہ، سیف اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

لاہور (26 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ قائد منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ تقریب میں شریک 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ پر وقار تقریب میں ایم این اے منصور خان، ایم پی اے حماد صدیقی، مسز شبانہ، ڈائریکٹر منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، مرکزی رہنما منہاج القرآن عین الحق بغدادی، انار خان گوندل، ناظم منہاج القرآن واہ کینٹ حاجی لیاقت، صدر منہاج القرآن واہ کینٹ صغیر خان، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ خرم شیراز، اظہر چیمہ، سیف اللہ، سیف اللہ عطاری سینکڑوں باراتیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی موثر شخصیات نے شرکت کی۔

واہ کینٹ میں ہونیوالی 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کی ساری کاوش خدمت انسانیت پر مبنی ہے۔ انسانیت کی خدمت اعلیٰ درجے کی عبادت ہے۔ اخلاص کے ساتھ خدمت کا جذبہ اللہ کے ہاں مقبولیت پاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کی مشکل کو حل کرنا بھی اللہ کے ہاں اعلیٰ درجے کی عبادت ہے۔ جب انسانیت کے جذبے کو عملی شکل دے دی جائے تو اسکا دنیا میں کوئی معترف ہو یا نہ ہو لیکن اللہ کے ہاں یہ عمل مقبولیت پاتا ہے، بے سہارا اور یتیم بچیوں کی مدد کرنا عبادت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہاکہ کسی کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر اسکی مدد کرنا احسن اقدام ہے۔ واہ کینٹ کی تنظیم نے غریب بچیوں کی رخصتی کیلئے عظیم بندوبست کیا جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے، اب تک ہزاروں بیٹیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقاریب ملک بھر میں ہو چکی ہیں۔ رخصت ہونیوالی بیٹیاں اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ سید امجد علی شاہ نے خطاب میں MWF کے فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بھی بتائیں۔

عین الحق بغدادی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم، تحقیق کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا بھی کر رہی ہے اسی سوچ اور فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملکی تاریخ میں غریبوں کی مدد کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے ان کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ فروری میں مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں بھی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔

تقریب سے ایم این اے منصور خان، ایم پی اے حماد صدیقی، مسز شبانہ، حاجی لیاقت، صغیر خان، خرم شیراز، اظہر چیمہ، سیف اللہ، انار خان، سیف اللہ عطاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مہمانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری، تحریک منہاج القرآن کی انسانیت کیلئے عظیم خدمات کو سراہا اور کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات پورے عالم اسلام کیلئے باعث فخر ہے۔ تقریب کا اختتام خطبہ نکاح اور دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top