چودھری عابد گجر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و محفل میلاد پاک

چودھری عابد گجر مرحوم کے سالانہ ختم ایصال ثواب کے موقع پر قرآن خوانی و محفل میلاد پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سرفراز نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اعجاز احمد بھٹی نے ادا کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے مرحوم عابد چودھری کی خدمات کو سراہا، انہوں نے عظمت وشان محمد مصطفی ﷺ پر مدلل خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top