صدر منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ کی سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے خصوصی ملاقات

ڈبلن آئرلینڈ۔ ۔ ۔ ۔ فرخ وسیم بٹ۔ ۔ ۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ان دنوں کشمیر ویک کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب آئرلینڈ پہنچے تو اس دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے ان سے خصوصی ملاقات کی یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بیرسٹر سلطان محمود کا آئرلینڈ کا دورہ صرف ایک دن کا تھا جس کی وجہ سے ان کا شیڈول کافی ٹائٹ اور بہت زیادہ مصروفیات کا حامل تھا ان مصروفیات میں انہوں نے منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ سے خصوصی ملاقات کی جس پر وسیم بٹ نے ان کا نہایت شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو اپنے لئے اعزاز سمجھا۔

گفتگو کے آغاز میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں سب سے پہلے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ مجھ سے ملاقات کے لئے آئے اور ایئرپورٹ پر بھی منہاج القرآن کی ٹیم نے جس محبت اور خلوص سے میرا استقبال کیا اس پر بھی میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے حیران کن اور خوشخبری کی بات یہ ہے کہ میں بھی منہاج القرآن کا تاحیات رفیق ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے بارے میں کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، ڈاکٹر صاحب اس صدی کی بہت بڑی علمی شخصیت ہیں، ڈاکٹر صاحب نے جس مختصر وقت میں ہمہ جہت اور جملہ گوشوں پر اثرات مرتب کیے ہیں ماضی قریب میں اس کی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر صاحب نے امت مسلمہ کو سینکڑوں موضوعات پر ایک ہزار کتب کا تحفہ دیا امت مسلمہ بالخصوص اور عالمی دنیا بالعموم ان سے مستفید ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا، سفاک قاتلوں نے دن کی روشنی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ان تمام قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچنا ہوگا، مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو ضرور انصاف ملے گا۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہاں آ کر اور آپ سب لوگوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ جس محبت اور محنت سے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ۔ پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پی ٹی آئی آئرلینڈ کے ساتھ بھرپور تعاون سے مل کر کام کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top