ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے ایگزیکٹیو ممبر محمد خالق کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال، ساؤتھ افریقہ کے صدر اور ایگزیکٹیو ممبر علامہ طاہر رفیق کے بہنوئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل تابنکولو، ساؤتھ افریقہ کے صدر محمد خالق گذشتہ روز رضائے الٰہی سے فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔ بانی سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد خالق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات دیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم اُمورِخارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے محمد خالق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top