نٹال: منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 106 واں ماہانہ حلقہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام گرے اسٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں 2 دسمبر 2018ء کو جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں 106 واں ماہانہ حلقۂ درود منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔

پروگرام میں علامہ محمد اشرف پیر، علامہ محمد ابراہیم (انڈیا)، محمد سعید قادری، اسد حسینی عبداللہ جان، ملک محمداکرام، عمر سلطان، شیخ خالد پائن ٹاون، محمد اشرف اور عابد منیر صدر MQI ساوتھ بیچ، فقیر حسین بوٹر محمد عادل اوورپورٹ سے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تحریک کی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں بھی لوگ شریک ہوئے۔

پروگرام میں ذکر، ختم درود کے بعد امام مسجد ہذا حافظ محمد اشرف پیر صاحب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد محسن، فقیر حسین بوٹر اور صوفی ظفر اقبال نقشبندی نے نعت خوانی کی۔ محمد اسد حسینی فنانس سیکریٹری نٹال نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے ۔

علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد پاک کی اہمیت و ضرورت کے عنوان سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کے ثبوت کے لیے قرآن بھرا پڑا ہے۔ جیسے قرآن میں اللہ تعالی اپنے دوستوں کے دنوں کا ذکر کرتا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جائے ولادت کی قسم کھاتا ہے۔ اس طرح حضرت یحی علیہ السلام کی ولادت کے دن بھی اللہ تعالیٰ سلام بھیجتا ہے۔

انہوں نے تمام دوستوں سے عرض کی کہ اس عظیم مصطفوی مشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر شیخ الاسلام کی سرپرستی میں اسلام کا پیغام امن اور عشق مصطفےٰﷺ کو ہر خاص وعام تک پہنچانے کیلئے دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس مشن کے ساتھ وابستگی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد پاک کے اس مبارک مہینے میں سب دوست مختلف مقامات پر کثرت سے میلادپاک اور درود پاک کی محافل کا انعقاد کریں۔

پروگرام کے اختتام پرسلام پڑھا گیا اور اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے بھی دعا ہوئی۔ اس موقع پر مرحوم محمد خالق صدر منہاج القرآن تابنکولو کی بخشش و مغفرت کے لئے بھی دعاکی گئی۔ آخر میں نماز عشاء کے بعد مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا اور مسجد سے باہر غربا میں لنگرتقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top