گماکین جاپان: میلاد کانفرنس

ٖ

یکم دسمبر 2018 بروز ہفتہ گماکین جاپان کی تاریخی جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایسا ساکی میں فقید المثال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ علامہ غلام ربانی تیمور کانفرنس میں خطاب کیا، ثاقب الرحمن اصغر علی بھنڈر اور محمد حفیظ نے گلہائے عقیدت کی سعادت حاصل کی۔ کانفرنس میں جاپان بھر سے عاشقان مصطفی نے کانفرنس میں شرکت کی۔

ضیافت میلاد اور انتظامات پر پوری مسجد انتظامیہ اور امام و خطیب علامہ حافظ احمد قمر صاحب کو مبارک باد دی گئی۔

 

قادیانیت سے تائب ہو کر قبول اسلام کرنے والے عمر مبارک کے لیے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں ایک جاپانی نے بھی قبول اسلام کیا، علامہ حافظ احمد قمر کو اس عظیم خدمت پر مبارکباد دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top