منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ انتقال کر گئیں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ محترمہ 7 دسمبر 2018 کو انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی۔

نماز جنازہ میں چیئرمین سپرپم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، سید مشرف شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، علامہ امداد اللہ قادری، امیر لاہور حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، سہیل رضا، مظہر محمود علوی، ساجد محمود بھٹی، عامر یوسف، عرفان یوسف، اشتیاق حنیف مغل، عبدالستار منہاجین سمیت سینکڑوں عہدیداروں، مرکزی سٹاف اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مرحومہ کو جوہر ٹاؤن لاہور میں سپرد خاک کیا گیا، رسم قل 8 دسمبر 2018ء کو جامع مسجد منہاج القرآن میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائیگی۔ اندرون، بیرون ملک سے سینکڑوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر جواد حامد سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی بخشش کے لیے دعا کی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدور فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے بھی جواد حامد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top