منہاج القرآن ویمن لیگ (ایگرز) کے زیراہتمام شہدائے اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب

بچوں نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پشاور کوخراج تحسین پیش کیا
20 کروڑ عوام شہدائے پشاور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں: ایمن یوسف

لاہور (16 دسمبر 2018) منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم اور اساتذہ کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پشاور کو یاد کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے رہنما اور ڈائریکٹر ایگرز ایمن یوسف نے دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ہماری روحوں کو گھائل کر گیا مگر بہادر قوم اور پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر دنیا کو پیغام دیا کہ اہم ایک زندہ اور با ضمیر قوم ہیں۔ پاکستان کے 20 کروڑ عوام متحد ہیں اور شہدائے پشاور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top