بڑی گیارہویں شریف کی محفل دربار غوثیہ ٹاؤن شپ میں منعقد ہو گی

پیر سید محمود محی الدین الگیلانی، پیر سید عبدالقادر جمال الدین الگیلانی محفل کی صدارت کرینگے
دربار شریف کو غسل دینے کی تقریب صبح 11 بجے ہو گی، ختم القرآن و محفل نعت بعدنماز مغرب ہو گی

لاہور (18 دسمبر 2018) سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روحانی محفل بدھ کو دربار غوثیہ بغداد ٹاؤن ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہو گی، دربار شریف کو غسل دینے کی تقریب صبح 11 بجے ہو گی، گیارہویں شریف کی محفل شہزادہ غوث الوریٰ جگر گوشہ حضور قدوۃ الاولیا پیر سید محمود محی الدین الگیلانی اور پیر سید عبدالقادر جمال الدین الگیلانی کی زیرصدارت منعقد ہو گی، ختم القرآن و محفل نعت بعدنماز مغرب ہو گی۔

تقریب میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، قراء، نعت خوان اور رفقاء و وابستگان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے، مقررین بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ نعت خوان غوث الاعظم کی شان میں منقبت پیش کرینگے، اختتامی دعا کے بعد مہمانوں کی لنگر غوثیہ سے تواضع کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top