شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا حضرت خواجہ محمد شریف کی رحلت پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا کے شیخ الحدیث، عمدۃ المجتہدین حضرت مولانا علامہ خواجہ محمد شریف جمعہ کو انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار تعزیت کیا۔

شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف کا شمار برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کا انتقال اہلیان علم و معرفت کے لیے باعث دکھ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آپ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ انڈیا کے دوران حضرت خواجہ محمد شریف نے آپ سے حدیث مسلسل بالمصافحہ کی سند بھی حاصل کی تھی۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن میں شیخ الحدیث کیساتھ انڈیا میں آپ کو محدث ملت اور اشرف العلماء کے علمی خطابات بھی حاصل رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top