تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس

تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما علامہ محمود مسعود قادری، راؤ محمد اسحاق، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد دیوان، احسان سعیدی، میجر محمد اقبال چغتائی، جاوید اشرف وڑائچ، ارشد قادری، مصباح اسحاق ، چوہدری جاوید بندیشہ، شیر خان، راجہ مظہر اقبال قادری، ڈاکٹر رفیق احمد بھٹہ، رانا گلزار احمد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شریف برادران نے نہ صرف ملکی خزانے کو مفت کا مال سمجھ کر لوٹا بلکہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ یہ کرپشن کے کنگ اورماڈل ٹاؤن کے قاتل اللہ کی پکڑ میں ہیں اورمیرے اللہ کی پکڑ بڑی شدید ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ معصوم انسانوں کا خون بہانے والوں کو دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا کرے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نئی جے آئی ٹی سے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملے گا اور قاتل پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ملک کو کرپشن سے پاک کئے بغیر ترقی کی راہ پر چلنا ممکن نہیں۔ شفاف احتساب ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر چوہدری امجد حسین جٹ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نوجوان نسل کی اخلاقی و روحانی تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top