شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کیساتھ تربیتی نشست

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سٹاف ممبران، کارکنان، انچارج شعبہ جات و مرکزی قائدین کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی خصوصی نشست 4 جنوری 2019ء کو گوشہ درود میں ہوئی۔ یہ تربیتی نشست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد سٹاف ممبران سے ملاقات کے سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، جواد حامد، انجینئر نجم رفیق، راجہ زاہد محمود اور دیگر مرکزی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ رفقاء و کارکنان اور تمام نوجوانوں کو میرا یہی درس ہے کہ نماز کو اُس کے نظارے کا بہانہ بنائیں اور اللہ سے دل لگائیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں آپ جس سطح پر بھی فائز ہیں تو اپنے کام میں نیک نیتی اور اخلاص شامل کریں۔ یہ یقین کامل رکھیں کہ خدمت دین کا جو فریضہ آپ سرانجام دے رہے ہیں، ان شاء اللہ ایک دن یہ عنداللہ قبول ہو گا۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر نجم رفیق کے والد گرامی کے انتقال پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top