منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ کانفرنس میں منہاج پبلی کیشنز کا بک سٹال

منہاج یونیورسٹی لاہور کی پی سی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ دو روزہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تصانیف کا اسٹال لگایا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج پبلی کیشنز کی طرف سے کرسٹل ہال کی لابی میں لگایا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب تھیں۔

کانفرنس کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی شائع ہونے والی کتاب ’’اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ شرکاء، مہمانوں اور عالمی سکالرز کی توجہ کا مرکز رہی۔ اس کے علاوہ سٹال پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی درجن سے زائد شائع شدہ کتب بھی دستیاب تھیں۔

کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بک اسٹال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا بھی آپ کے ساتھ تھے۔ یہاں منہاج سیلز اینڈ پبلی کیشنز کے سعید شاہ نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو بک سٹال میں کتب کی خریداری بارے بتایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top