منہاج القرآن نٹال کے زیراہتمام 107 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن، علامہ طاہر رفیق نقشبندی کا خطاب

منہاج القرآن نٹال کے زیراہتمام 107 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن 6 جنوری 2019 کو بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے درود شریف پڑھا اور نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت قاری محمد سعید قادری اور صوفی ظفر اقبال نقشبندی نائب صدر MQI KZN نے حا صل کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے شاگرد عزیز علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر منہاج القرآن نٹال ساوتھ افریقہ) نے قرآن و حدیث کے حوالے درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف پڑھنا ایسا مقبول عمل ہے کہ جسے اللہ پاک کبھی رد نہیں فرماتا اور اس عمل سے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا شجر دل میں پھلتا اور پھولتا ہے جس کی وجہ سے ایمان کو تقویت ملتی ہے۔ نماز روزہ حج وعمرہ اور زکوۃ جیسی عبادات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ وہ عمل خدا کی بارگاہ میں قبول ہوا یا نہیں، لیکن درود و سلام قطعی القبول عبادت ہے۔

آپ نے تمام دوستوں کو کہا کہ اس عظیم مصطفوی مشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر شیخ الاسلام کی سرپرستی میں سب ملکر درود سلام کے پروگرام گھر گھر میں منعقد کر نے کی کوشش جاری رکھیں اور روزانہ درود سلام پڑھنے کے پیغام امن اور عشق مصطفےٰﷺ کو ہر خاص وعام تک پہنچائیں۔

پروگرام کے اختتام پر سلام پڑھا اور دعا کی گئی، جس کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی۔ اس پروگرام میں تحریک کی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے شرکت کی علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن، اسد حسینی فنانس سیکریٹری نٹال، ذاکر رفیق، فیاض احمد اور ملک محمداکرام، عمر سلطان، شیخ عباس، شیخ خالد، عبداللہ جان صدر MQI پائن ٹاون نے خصوصی شرکت کی۔ نماز عشاء کے بعد مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور مسجد سے باہر غرباء میں بھی کھانا تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top