قائد تحریک منہاج القرآن کی لاہور تنظیم کے صوبائی حلقہ جات کے رہنماؤں سے ملاقات

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی تفتیش سے 12 ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے میں مدد ملے گی: ڈاکٹر طاہرالقادری
سابق حکمرانوں نے سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیا
ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

قائد تحریک منہاج القرآن کی لاہور تنظیم کے صوبائی حلقہ جات کے رہنماؤں سے ملاقات

لاہور (11 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی تفتیش سے نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 12 ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ سابق حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش روکنے کیلئے آخری دم تک ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیا، سپریم کورٹ کی طرف سے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے سے مظلوموں کو انصاف دلوانے کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی صوبائی حلقہ جات پر قائم تنظیموں کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کے وفد کی قیادت امیر لاہور حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کی۔

لاہور تنظیم کے رہنماؤں نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مظلوم اور غریب کارکنوں کو انصاف دلوانے کے لیے دن، رات ایک کرنے اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرنے، سپریم کورٹ میں کارکنوں کا مقدمہ لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی، رہنماؤں نے کہا کہ کارکنوں سے محبت اور شفقت کا حق ادا کیا گیا، لاہور تنظیم کے رہنماؤں نے سربراہ عوامی تحریک کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی اس علمی کاوش پر ہر علمی استعداد کا شخص براہ راست قرآن پاک کے مطالعہ اور فہم کے قابل ہو گیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ 17 جون 2014 ء کے دن پولیس کارکنوں کی لاشیں گرارہی تھی اس کے باوجود کارکن پرامن رہے اور انہوں نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا اور میں نے امن کی جو تعلیم دی 17 جون 2014 ء کا دن اس کے عملی اظہار کا دن ہے ورنہ سابق قاتل حکمران چاہتے تھے کہ کارکن ردعمل دیں اور پھر تحریک کو تشدد سے جوڑ کر بدنام کیا جائے، اللہ کا شکر ہے کہ سازشی اور قاتل ٹولہ اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکا ہے۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم انجینئر محمد ثناء اللہ کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ میں عہدیداروں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، سید امجدعلی شاہ، عدنان جاوید و دیگر رہنماؤں نے انجینئر ثناء اللہ کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top