منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، عہدیداران کی شرکت

تنظیم سازی مہم، عوامی رابطہ مہم، پی پی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب لاہور کے تمام پی پی حلقوں میں منعقد کی جائینگی
محنت اور لگن کا کوئی متبادل نہیں، کارکن قیمتی اثاثہ ہیں: حافظ غلام فرید
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ تقریب 2 فروری ہفتے کو منعقد ہو گی: اشتیاق حنیف مغل

منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، عہدیداران کی شرکت

لاہور (30 جنوری 2019ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس امیر لاہور حافظ غلام فرید کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں لاہور کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران کو اہم اہداف دئیے گئے، اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم سازی مہم، عوامی رابطہ مہم، پی پی تنظیمات کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم اور لاہور کے تمام پی پی حلقوں میں ممبر شپ مہم میں تیزی لائی جائے، موبائل میڈیکل یونٹ کو لاہور کے پسماندہ علاقوں میں غریب اور مستحق افراد کے علاج کے لیے مزید متحرک کیا جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک منہاج القرآن کے مقاصد اور حصول میں کامیابی کیلئے تمام عہدیداران اور کارکنان کو مزید متحرک کیا جائے، اجلاس میں موثر دعوتی اور تنظیمی منصوبہ تشکیل دیا گیا، اجلاس میں لاہور کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران کو اہم اہداف دئیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا کہ لاہور تنظیم کے جملہ فورمز کے عہدیداران، کارکنان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں محنت اور جانفشانی میں تیزی لائیں، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے، محنت اور لگن کا کوئی متبادل نہیں، منہاج القرآن کے کارکنان قیمتی اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ہمارے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی، حافظ غلام فرید نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے تقاریب لاہور کے تمام پی پی حلقوں میں منعقد کی جائینگی، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہید اور زخمی ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں، وقت قریب ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزائیں ملنے والی ہیں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے قانونی جنگ زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی، شریف برادران بے گناہوں کے قاتل اور 20 کروڑ عوام کے چور ہیں۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ تقریب 2 فروری ہفتے کو بعدنماز عشا مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی، روحانی محفل میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، معروف نعت خوان شرکت کریں گے، اجلاس میں معروف ثناء خوان مصطفیٰ ﷺ ارشاد اعظم چشتی (مرحوم) کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

اجلاس میں محمد حنیف قادری، چودھری محمد اقبال، مرزا ندیم بیگ، انجینئر ثناء اللہ خان، خالد سعید غنی، محمد حسیب، علامہ احسن اویس، حنیف حنفی سمیت لاہور کے پی پی حلقہ جات کے صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top