ساؤتھ افریقہ کے وفد کی چیئرمین سپریم کونسل سے ملاقات

مؤرخہ 30 دسمبر 2019 بروز منگل ساؤتھ افریقہ کے وفد نے منہاج القرآن مرکز لاہور کا وزٹ کیا۔ وفد میں کوکسٹڈ ایسٹرن کیپ کے بزنس مین عبدالحق گینگت اور منہاج القرآن پورٹ شپسٹن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر محمد عرفان اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے وفد کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین مبین کی عظیم الشان خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مہمانوں نے ان عظیم الشان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر اُمورِخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈٰیا نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید، ناظم علما کونسل علامہ عثمان سیالوی، صدر ایم ایس ایم سندھ علی قریشی سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے مرکزی سیکریٹریٹ، گوشہء درود، سیل سنٹر، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، میڈیا آفس، یوتھ لیگ اور منہاج یونیورسٹی کی فیکلٹی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا تفصیلی وزٹ کیا۔

DFA میں کوآرڈینیٹر برائے ساوتھ افریقہ میاں محمد اشتیاق نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانوں کےلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ وفد کے تمام احباب نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top