چکوال: ڈاکٹر حسین محی الدین کا ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ملک گیر رابطہ کارکن بیداری شعور مہم اور تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں تقریبات اور کانفرنسز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، 2 فروری سے منہاج القرآن کے مرکزی قائدین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی کے تناظر میں شہر شہر دورے کررہے ہیں۔
اس سلسلہ میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مؤرخہ 3 فروری 2019 کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم و تحقیق سے جڑا ہے، علم کی مقدار تو بڑھ رہی ہے مگر معیار گررہا ہے، معیار کو تربیت سے بہتر بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کررکھا ہے، منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک گیر تعلیمی ادارے بھی قائم ہورہے ہیں اور تربیتی سیشن بھی منعقد ہورہے ہیں۔
انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نے قرآن مجید میں قیامت تک کے لیے رہنمائی کا سامان رکھا ہے، کوئی بھی کلمہ گو مسلمان اگر اللہ کے احکامات کی تفہیم اور بجاآوری چاہتا ہے تو وہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مطالعہ کرے، عنوانات کی فہرست سے پورے قرآن مجید کو قاری کے سامنے کھول کر رکھ دیا گیا ہے، اب قرآن کو سمجھنے کے لیے مخصوص لینگوئج کورس کرنے کی ضرورت نہیں رہی، معمولی پڑھا لکھا شخص بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے احکامات ربانی تک براہ راست رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
تبصرہ