انٹرنیٹ کی افادیت اپنی جگہ مگر کتاب کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

منہاج یونیورسٹی لاہور اسلاف کے علمی کلچر اور اقدار کا احیاء کر رہی ہے
منہاج یونیورسٹی لاہور میں نئی جدید لائبریری کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

لاہور (7 فروری 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ جب عالم اسلام آسمان علم وحکمت کا درخشندہ ستارہ تھا تب اس کے حکمران محلات تعمیر کرنے کی بجائے بڑی بڑی لائبریریاں تعمیر کرتے تھے اور اہل علم و دانشور حضرات کا زیادہ وقت کتاب بینی میں صرف ہوتا تھا نیٹ کی دنیا کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مگر کتاب کی اہمیت اور افادیت آج بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور اسلاف کے علمی کلچر اور اقدار کا احیاء کر رہی ہے جدید علمی، تحقیقی تقاضوں کو پورا کرنے اور ایک بہترین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باشعور نسل کی تیاری کے لیے جدید لائبریری کا توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس کی تکمیل انشااللہ جلد ہو گی۔ وہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں نئی جدید لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت اور مطالعہ کے لئے عالمی معیار کی لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top