تحریک منہاج القرآن قرآن کی آفاقی تعلیمات کو عام کر رہی ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

صدر منہاج القرآن 13 فروری سے مختلف شہروں میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی سے خطاب کرینگے

Dr Hussain Qadri will inaugurate Quranic Encyclopedia

لاہور (10 فروری 2019ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 13 فروری سے 27 فروری تک مختلف شہروں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 8 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی سے خطاب کرینگے۔ تقریبات کا اہتمام منہاج القرآن کی ضلعی و تحصیلی تنظیمات نے کیا ہے۔ صدر منہاج القرآن 13 فروری کو جھنگ سٹی، 14 فروری کو دیپالپور، 16 فروری سے 18 فروری تک کراچی، 24 فروری کو فیصل آباد اور جڑانوالا اور 27 فروری کو پشاور میں منعقدہ تقاریب رونمائی سے خطاب کرینگے۔

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈنیشن رفیق نجم نے بتایا کہ قائد ڈے تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا قرآن فہمی کے باب میں ایک عظیم کاوش اور خدمت دین ہے۔ منہاج القرآن قرانی علوم کے فروغ و اشاعت کی بے مثال تحریک ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے سالہا سال قرآنی علوما ور قرآنیات کو فروغ دینے کے ضمن میں کتب شائع ہوتی رہتی ہیں، قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف اس باب میں قابل رشک اضافہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن قرآن کے آفاقی پیغام اور تعلیمات کو عام کر نے میں پیش پیش ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top