ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردار شاکر مزاری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

سردار شاہد خان مزاری کی منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں: قائد تحریک منہاج القرآن
منہاج القرآن، پی اے ٹی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (18 فروری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کے چھوٹے بھائی سابق صدر تحریک منہاج القرآن میران پور روجھان سردار شاہد خان مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سردار شاہد خان مزاری کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے انتقال سے تحریک منہاج القرآن ایک قابل اعتماد اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے، سردار شاہد خان مزاری کی اچانک رحلت پر انتہائی افسوس ہوا، مرحوم نیک، صالح، متقی اور پرہیزگار انسان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر خان، راؤ عارف رضوی، جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے بھی سردار شاہد خان مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر میران روجھان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top