منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ کو ہو گی

انتظامات کے لیے 20 خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں: سید امجد علی شاہ

لاہور (18 فروری 2019) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 24 مارچ 2019ء (بروز اتوار) منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے اس ضمن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ہونگے، اس کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی، صحافتی، ثقافتی تنظیموں، جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہونگے، شادیوں کی اجتماعی تقریب کے جملہ انتظامات کی نگرانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی، اجلاس میں جی ایم ملک، جواد حامد، عدنان جاوید و تمام نظامتوں کے ڈائریکٹرز، نائب ناظمین اعلیٰ، فورم ہیڈزشریک ہوئے، تقریب کے جملہ انتظامات کے لیے 20 خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top