منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن لودھراں حلقہ پی پی 227 کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ رشید علامہ نصیر بابر نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عہد ساز شخصیت کا نام ہے۔ آنے والے زمانے کے لوگ رشک کریں گے کہ طاہرالقادری کا زمانہ اسلام کی حقیقی روح کو سمجھنے کا زمانہ تھا۔ علمی، سیاسی، سماجی، معاشرتی، تربیتی، تحریروتقر یر کے میدانوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی لازوال خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت پر انکی حیات میں ہی پی ایچ ڈیز ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری بلاشبہ عالم اسلام کا فخر ہیں۔
صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم طاہر القادری کے زمانے میں زندہ ہیں۔
سالگرہ کی اس تقریب میں نعت خوانی ہوئی کاشف بشیر، ملک سلیم قادری، قاری اللہ دتہ مہروی پروفیسر نعمان محمود، قاری عبدالقیوم غوری، ملک اسلم حماد سید مدثر نقوی نادر سہروردی مظہر قادری نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
لودھراں کے عمائیدین و معززین میں رانا اشرف علی خاں، ملک احمد بخش ملک اعجاز پولٹری فارمر، خواجہ احمد، ملک رمضان ارائیں، مہر رمضان سیال، مہر سراج، حاجی ملک احمد بخش، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق صدیقی، راوطاہر، حافظ کاظم، محمد رضا، ملک یوسف چنڑ، ملک احمد یار چنڑ، صاحب یار، پیر سید حنیف شاہ، رضوان فاروقی، پروفیسر جہانزیب، رانا عابد نواز، ملک اختر تھہیم حاجی شاہ نے پروگرام میں شرکت کی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، راو اسحاق، چودھری عبدالغفار سنبل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، پروفیسر نعمان محمود، قاری اللہ دتہ مہروی، پروفیسر جہانزیب، چودھری امیر علی، مرزا ارشد، مظہر قادری، راو نوید، قاری ذوالفقار، ملک اللہ یار جاوید، فوجی ظہور، پیر مدثر شاہ، حافظ مظہر نیاز، ملک اختر الیکٹریشن، راو اخلاق، مرزا اسلم، سید وسیم بخاری، سید گلزار شاہ کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل اور مصطفوی سٹوڈینٹ موومنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے علامہ محمد نصیر احمد بابرنے دعا کروائی۔
تبصرہ