لیہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائد ڈے کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر تحریک منہاج القرآن لیہ اور اس کے ذیلی فورمز منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت معززین و شعراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ معروف ثناء خوان غلام حسن بھٹہ نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی۔ عمران خان میرانی نے تقریب کے دوران نقابت کے فرائض انجام دیے۔ مختلف شعراء نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس میں اپنے اشعار سے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور آپ کی علمی و فکری خدمات پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی مناسبت سے 68 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ