سیالکوٹ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر محفل سماع کا انعقاد
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں "محفل سماع" کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان چوہدری عرفان یوسف اور صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان مظہر محمود علوی کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ بلال مصطفوی، سید فراز ہاشمی سوشل میڈیا ہیڈ ایم ایس ایم پاکستان، محمد یونس نوشاہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی نے شرکت کی۔
صدر ایم ایس ایم اور صدر منہاج یوتھ لیگ نے کامیاب اور تاریخ ساز محفل سماع کے انعقاد پہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کو اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ محفل کے اختتام پر معزز مہمانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، جس کے بعد اختتامی دعا کرائی گئی۔
تبصرہ