خرم نواز گنڈاپور جنوبی پنجاب کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ

بہاولپور، لیاقت آباد، رحیم یار خان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کرینگے
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے صوبائی، ضلعی، تحصیلی تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کرینگے

لاہور (23 فروری 2019) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور 23 فروری سے 25 فروری تک جنوبی پنجاب کے دو روزہ مصروف ترین تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور اپنے دورے کے دوران بورے والا، بہاولپور، لیاقت آباد، رحیم یار خان میں منہاج القرآن کی تنظیمات کی جانب سے منعقد کی جانیوالی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شر کت کرینگے۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی ان تقاریب میں اہم سیاسی، سماجی، علمی، مذہبی شخصیات ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے۔ خرم نواز گنڈاپور 25 فروری کو لاہور واپس پہنچیں گے۔ خرم نوازگنڈا پور کے جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورے میں منہاج القرآن اور پی اے ٹی کے صوبائی عہدیداران بھی انکے ہمراہ ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور اپنے دورے میں منہاج القرآن کی تنظیم سازی، تربیتی و فلاحی پروگرامز کا جائزہ لیں گے اور عہدیداران سے مشاورت بھی کرینگے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن دو روزہ تنظیمی دورے میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، یوتھ لیگ، ویمن لیگ، لائرز ونگ، عوامی تاجر اتحاد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی، ضلعی، تحصیلی تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان ملاقاتوں اور مشاورت سے کارکنوں کو نیا ولولہ اور جذبہ ملے گا۔ خرم نواز گنڈاپور اپنے تنظیمی دوروں کے دوسرے مرحلے میں 26 فروری سے 28 فروری تک خیبر پختونخواہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top