اوسلو (ناروے) میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں اللہ رب العزت اپنے خاص بندوں کو قرآن کی تفہیم کی نعمت سے نوازتا ہے جو اپنے زمانے میں اپنے لوگوں کیلئے قرآن فہمی کو آسان بناتے ہیں۔ یہ سلسلہ 14 سو سال سے جاری و ساری ہے اور قیامت تک کے لیے جاری و ساری رہے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ کی تائید و نصرت سے 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کیا، اس قرآنی انسائیکلوپیڈیا نے ہر مکتب فکر اور ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والے افراد کے لیے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا آسان بنا دیا ہے۔

تصاویر اور رپورٹ: فیض عالم قادری (ناروے)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top