گوجرانوالہ: شاہجہاں منہاج ماڈل سکول علی پور چھٹہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر حسب روایت 19 فروری کو شاہجہاں منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں قائد ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، ہر کلاس نے اپنی کلاس روم کو ڈیکوریٹ کیا اور کیک کا بھی انتظام کیا۔ ماہ فروری میں سپیشل مہم کے ساتھ درود پاک (اڑسٹھ لاکھ) پڑھا گیا۔
قائد ڈے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل محمد اسلم چٹھہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی زندگی کا نچوڑ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دنیائے اسلام کا علمی خزانہ ہے، جس کو آگے منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی زندگی کو کتاب دوستی سے سجائیں۔ علم اسوقت تک سینوں میں گھر نہیں کرتا، جب تک آپ کتاب سے پیار اور دوستی نہیں کرتے۔
تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی صحت اور دراذی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ: تصور زبیر سعیدی
تبصرہ