سیالکوٹ میں قرآن سکالرز کے لیے عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن سیالکوٹ کے باہمی اشتراک سے 10 تا 19 فروری 2019ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عرفان القرآن کورس کیمپ منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈائیریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے شرکت کی اور تدریسی فرائض سر انجام دیئے۔

10 فروری صبح دس بجے کورس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا جس میں سیالکوٹ بھر سے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی علاوہ ازیں کثیر تعداد میں علماء کرام، اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے، حافظ سعید رضا بغدادی کی بریفنگ، تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی تشہیر اور علامہ محمود مسعود قادری کے قبل از کورس تین وزٹس اور بریفینگز کے نتیجے میں تقریبا 100 مرد و خواتین نے رجسٹریشن کروائی جس کے نتیجے میں بھر پور کلاس کا آغاز ہوا۔

عرفان القرآن کورس کیمپ میں علم التجوید، گرامر (صرف و نحو)، ترجمۃ القرآن، تفسیر و احادیث مبارکہ، شخصیت سازی، فن خطابت اور دیگر ضروری موضوعات بھی شامل تھے۔ کیمپ کے آخری دنوں میں باقاعدہ امتحان لیا اور شرکاء اساتذہ کرام نے اپنی پریزینٹیشنز بھی دیں۔

قائد ڈے کے پروقار موقع پر 19 فروری 2019 عرفان القرآن کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیالکوٹ بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، وکلاء، اساتذہ کرام جبکہ مرکز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء محترمہ عائشہ مبشر اور علامہ محمود الحسن جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ الطاف محی الدین صوبائی چیئرمین تنظیم المدارس، علامہ خادم حسین خادمی، علامہ مفتی غلام حیدر خادمی علامہ یسین قادری آف کویت اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔ مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کے فروغ اور علوم قرآنیہ کی عملی تدریس کے عمل پر تحریک منہاج القرآن اور نظامت تربیت کی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی اور علامہ محمود مسعود قادری نے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ اور دیگر فورمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک منہاج القرآن اور مرکزی نظامت تربیت علوم قرآنیہ کے فروغ اور افشاء کے لیے حتی الوسع اپنی مساعی جاری رکھیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کیمپ میں قرآن سکالرز کی اسناد تقسیم کی گئیں اور آخر میں شیخ الاسلا م کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس سے پہلے مرکزی نظامت دعوت کی ٹیم کے 9 فروری کو سیالکوٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جملہ عہدیداروں نے حافظ احتشام محمود کی قیادت میں شاندار استقبال کیا۔تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

سیالکوٹ میں عرفان القرآن کورس کیمپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top