منہاج یونیورسٹی لاہور میں اوپن ہاؤس ایڈمیشن ڈے کا انعقاد

مورخہ: 03 مارچ 2019ء

طلباء و طالبات، جاب ہولڈرز، والدین کی بڑی تعداد میں شرکت
منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے اسٹال لگائے
یقین ہے کہ یہاں داخلہ لینا ہمارے مستقبل کے لیے ایک بہترین فیصلہ ہوگا: طلباء
منہاج یونیورسٹی لاہور کا ماحول تعلیم کے لیے آئیڈیل ہے : والدین

لاہور (3 مارچ 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام اوپن ہاؤس ایڈمیشن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کا مقصد داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات کو منہاج یونیورسٹی کے ماحول سے روشناس کرانا تھا تا کہ وہ دیکھ سکیں کہ یہ منفرد ادارہ کس قدر بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس ایونٹ میں داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات، جاب ہولڈرز اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے اسٹال لگائے۔ فیکلٹی ممبران نے طلباء کو ان کے مطلوبہ ڈیپارٹمنٹس میں داخلے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی۔ ایونٹ میں آنے والے تمام افراد نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر سمیت پر سکون تعلیمی ماحول کو بے حد سراہا۔ منہاج یونیورسٹی میڈیا سیل سے بات کرتے ہوئے طلباء کا کہا تھا کہ وہ یہاں آکر بے حد خوش اور مطمئن ہوئے ہیں خصوصاً اس ایونٹ کے متظمین اور اساتذہ کا اخلاق بے حد قابل تعریف ہے۔ تمام لوگ انتہائی کوآپریٹو ثابت ہورہے ہیں جس پر ہم بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

طلباء نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہاں داخلہ لینا ہمارے مستقبل کے لیے ایک بہترین فیصلہ ہوگا۔ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کا ماحول تعلیم کے لیے آئیڈیل ہے۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ ہمارے بچوں کو تعلیم اور تربیت مکمل طور پر ایک ساتھ ملے گی۔ طلباء کا حال اور مستقبل دونوں یہاں محفوظ ہیں۔

اوپن ڈے ایونٹ میں منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ڈینز اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ طلباء و طالبات کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ایونٹ میں طلباء کو موقع پر ہی داخلے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی رکھا گیا تھا۔ ایونٹ میں منہاج یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی اسکالرز شپس کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top