منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

مورخہ: 01 مارچ 2019ء

قصور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تحریک منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 2 مارچ کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم اور پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوھدری اور حاجی محمد امین انصاری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سید محمود الحسن شاہ، ریاست علی چدھڑ، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، تحریک منہاج القرآن قصور کے قائدین و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں اور ان کے اس عظیم کام کو گھر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

قصور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

قصور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

قصور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

قصور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top