صدر منہاج القرآن سے پیر جماعت علی شاہ لاثانی سرکار کے سجادہ نشین کی ملاقات

مورخہ: 08 مارچ 2019ء

صوفیاء کرام نے اپنے حسن عمل سے امن کی شمعیں روشن کیں: ڈاکٹر حسین محی الدین
صوفیاء نے محبت مصطفی ﷺ کی خوشبو پھیلا کر دعوت دین کا فریضہ انجام دیا: صدر منہاج القرآن
ڈاکٹر طاہرالقادری کا قرآنی انسائیکلو پیڈیا نسلوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے: سید مدثر حسین لاثانی

لاہور (8 مارچ 2019) سجادہ نشین پیر جماعت علی شاہ لاثانی سرکار پیر سید مدثر حسین لاثانی نے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنے حسن عمل سے پیار، محبت اور امن کی شمعیں روشن کیں۔ صوفیاء کرام کے عرصہ حیات میں فرقہ اور مسلک کے نام پر کوئی کسی کو گالی دیتا تھا اور نہ کسی کی جان کے درپے ہوتا تھا اور نہ ہی کفر کی فیکٹریاں تھیں۔ تحریک منہاج القرآن دنیا کو محبت، امن سلامتی کا پیغام دے رہی ہے۔ دین مبین کا تقاضا ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک اختیار کریں۔ اس موقع پر مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر، شہزاد رسول قادری، طیب ضیاء، چوہدری ریاض، مولانا خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی بھی موجود تھے۔

سجادہ نشین پیر جماعت علی شاہ لاثانی سرکارسید مدثر حسین لاثانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کی جو خدمت کر رہے ہیں اس کی بنیاد اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت پر قائم ہے، اس وقت دینی، تحریکی اور تعلیمی سطح پر تحریک منہاج القرآن نے رہنمائی دینے کا حق ادا کر دیا ہے۔ 8 جلدوں پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحقیقی فتویٰ وقت کی اہم ضرورت اور اگلی نسلوں تک کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہو گا۔

سید مدثر حسین لاثانی نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس سوچ، فکر اور نظریہ ایسا ہے جو امن، محبت، رواداری پر مبنی ہے، تحریک منہاج القرآن صوفیاء کی حقیقی جانشین بن کر انکی محبت کو فروغ دے رہی ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ جرات سے حق کو بیان کیا ہے، آج داخلی اور خارجی قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کو اپنانا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top