صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے منہاج القرآن ملتان کے وفد کی ملاقات

مورخہ: 08 مارچ 2019ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد نے صوبائی رہنما راؤ محمد عارف رضوی کی قیادت میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کا لکھا ہوا آٹھ جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی حیثیت مسلمہ ہے مگر قرآنی انسائیکلوپیڈیا ان کا عظیم علمی شاہکار ہے جو رہتی دنیا تک ہر شعبہ زندگی کے افراد کیلئے قرآنی رہنمائی کی روشنی بکھیرتا رہے گا۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی آیات سے رہنمائی لینے کیلئے پانچ ہزار موضوعات کا احاطہ کرکے عام آدمی کیلئے قرآن فہمی آسان بنادی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی علمی خدمات روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں جن کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

وفد میں ضلعی ناظم احسان سعیدی اور ضلعی ناظم دعوت وتربیت محمد ارشد قادری شامل تھے۔ اس موقع پر انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے مرکزی رہنما حافظ منظور الہی قریشی حامدی اور محمد ثمر حامدی بھی موجود تھے۔ وفد نے قاری ناصرمیاں خان نقشبندی کو جمعیت علمائے پاکستان کا مرکزی نائب صدر نامزد ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top