ڈنمارک: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل سماع

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2019ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

سٹیج پہ چئیرمین سپریم کونسل کے ساتھ امیر تحریک ڈنمارک شیخ محمد اشفاق بھی موجود تھے۔ محفل کی نقابت علامہ اشتیاق احمد الازہری نے کی۔

پروگرام میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے بچوں نے نعت اور تلاوت پیش کی جب کہ ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تحت جاری درس نظامی کے تیسرے سال کے طالبعلم محمد حمزہ نے ڈینش زبان خطاب کیا جسے حاضرین محفل نے بے حد سراہا۔ محفل سماع میں انگلینڈ سے منہاج المنشدین گروپ نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کے ذریعے نہ صرف اسلاف کے کام کو آگے بڑھایا بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے قرآن پاک سے علم حاصل کرنے اور کسی بھی نوعیت کے تحقیقی کام میں قرآن پاک سے رہنمائی لینے کی طرف راغب کیا ہے۔

پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جسے منہاج سسٹرز لیگ نے تیار کیا تھا۔

رپورٹ: محمد منیر طاہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top