فتح جنگ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب

فتح جنگ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 18 فروری 2019ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ شکیل احمد ثانی نے خطاب کیا۔

دیگر مہمانوں میں امجد خان قادری، حاجی عبداللطیف قادری، ریاض گکھڑ، کوآرڈینیٹر تحریک انصاف فتح جنگ ملک کامران خاکی، رضی طاہر، ملک رفاقت اعوان، طارق قادری، سید رسول شاہ، حافظ بشیر قادری، اشتیاق احمد ایڈووکیٹ، یونس راحت، پروفیسر مبشر جاوید، علامہ عامر عباس قریشی، طارق قادری، ملک ارشدگلیال، عابد حبیب، ماسٹر مسکین، دائود مغل، ایڈووکیٹ رباب، بابو حیدر ایڈووکیٹ، جمال احمدخان ایڈووکیٹ، مولاناحسین احمد، سید عارف شاہ، سید ارشد شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے صدر امجد خان قادری نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن یہ ہے کہ آج ہر شخص قرآن سے جڑ جائے اور اس کا قرآن سے کٹا ہوا تعلق بحال ہو جائے۔ جو شخص قرآن کو جاننا چاہتا ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا اسے قرآن سے جوڑ دیتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ قرآن کی تفہیم میں دور اور زمانے بدلتے رہیں گے، قرآن کی فہم ملتی رہے گی، زمانے بیت جائیں گے، لیکن ہر آنے والے زمانے میں لوگوں کو فہم کے نئے موتی ملیں گے، جو اس سے پہلے نہیں ملے ہوں گے۔ قرآن کی ہر آیت و ہر حرف کے کچھ مضامین ایسے ہیں، جو عام انسانوں کو ظاہری علم کے ذرائع سے معلوم ہو جاتے ہیں لیکن کچھ قرآنی معانی اتنی گہرائی میں ہیں کہ انہیں عام آدمی اپنے سطحی فہم سے سمجھ نہیں سکتا، اس کے لیے بڑا فہم اور بہت بڑی علمی گہرائی چاہیے۔ یہ تشنگی قرآنی انسائیکلوپیڈیا پورا کرتا ہے۔

دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو ایک بیش قدر علمی اور تحقیقی کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہدایت کی کتاب ہے، انسانی زندگی کو درپیش جملہ مسائل کا حل قرآن پاک میں موجود ہے۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

فتح جنگ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

فتح جنگ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

فتح جنگ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top