کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات میں اردو تقریری مقابلہ

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز دی منہاج یونیورسٹی لاہور میں بزم منہاج کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات میں تیسرے روز 27 فروری 2019ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اردو تقریری مقابلہ کا عنوان ’’جنہوں نے بستی اُجار ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا‘‘ تھا۔

پروگرام کی صدارت پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کی جبکہ صحافی و اینکر پرسن بیریسٹر احتشام امیر الدین اور غلام محی الدین دیوان (رہنما تحریک انصاف) مہمان خصوصی تھے۔ کالج کے معزز اساتذہ کرام میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ممتازالحسن باروی، شفاقت علی بغدادی، ڈاکٹر محمد خان ملک، علامہ حسن ایوان، دیگر اساتذہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام میں بیرسٹر احتشام امیر الدین، غلام محی الدین دیوان اور منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے اظہار خیال کیا۔ آخر میں بریگیڈیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر محمد الیاس اعظمی نے مقابلہ میں چیف جیوری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ گورنمنٹ شالیمار کالج سے پروفیسر محمد نعیم گھمن اور محترمہ قراۃ العین فاطمہ بھی جیوری میں شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد نعیم گھمن نے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج میں کالج آف شریعہ سے کاشف علی شاہ نے اول انعام حاصل جس سے دستبرداری کرتے ہوئے منہاج کالج فار ویمن کی رابعہ نصیر کو پہلی پوزیشن دی گئی۔ پنجاب کالج لاہور کی ثمیرہ بابر نے دوسری جبکہ حافظہ عروج نصیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ ابرار نے حاصل کی جبکہ محمد عثمان قادری نے نعت پڑھی اور حافظ اعتزاز احمد و حسن عبداللہ نے ملی نغمہ پڑھا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کالج آف شریعہ کے طلباء محمد معظم (فائنل ائیر)، محمد فرحان ناصر (بی ایس ٹو) نے سرانجام دیئے۔ آخر میں علامہ ممتاز احمد سدیدی نے دعا کرائی۔

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات 2019

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top