ڈاکٹر طاہرالقادری کا قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی کے ضمن میں ایک قابل قدر تالیف ہے: مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری

مورخہ: 24 مارچ 2019ء

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے رہائش گاہ پر ملاقات کی مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے دعوت دی

لاہور (23 مارچ 2019) جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست اعلیٰ، معروف عالم دین مولانا اجمل قادری سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی اے ٹی عبدالحفیظ چودھری بھی موجود تھے، رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، نوراللہ صدیقی نے مولانا اجمل قادری کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ اور دیگر کتب کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا اجمل قادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا امت مسلمہ کی رہنمائی کرتا رہے گا، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی، انہوں نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم و فکری سطح پر ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، ہم ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کر کے ایک بڑا کام کیا ہے، اسی لیے دنیا میں اس تالیف کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

نوراللہ صدیقی نے مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top