ادب مصطفی ہی اصل ایمان ہے: رانا نفیس قادری کا لودھراں میں محفل میلاد سے خطاب
تحریک منہاج القرآن پی پی 228 لودھراں کے ناظم ویلفیئر راؤ محمد طاہر کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں نظامت دعوت کے سکالر علامہ رانا نفیس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے، ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر کوئی عبادت مکمل نہیں، عبادات کی قبولیت کی جڑ محبت و ادب مصطفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دل میں محبت و ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں وہ چاہے لاکھ عمرے، حج و دیگر عبادات کرتا پھرے وہ ایمان کی خوشبو کو بھی نہیں پا سکتا۔ یہی وجہ ہے صحابہ کرام کو مقام و مرتبہ ان کی عبادات و ریاضات کی بنا پر نہیں بلکہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ملا ہے۔ اس لئے اگر آج کا کوئی مسلمان بھی کسی مقام و مرتبہ پر پہنچنا چاہتا ہے وہ اپنے دل کو محبت و ادب رسول سے بھر لے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کا اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ تعلق کم علمی کی وجہ سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ منہاج القرآن کی بنیاد ہی ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نگر نگر دنیا کے ہر کونے میں یہ پیغام عام کر رہے ہیں۔
محفل کی صدارت علامہ نصیر احمد بابر نے کی محفل میلاد میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مداح سرائی منہاج نعت کونسل لودھراں ملک اسلم حماد، قاری عبدالقیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، راؤ محمد نوید مصطفوی، محمد خضر حیات مصطفوی، محمد صفدر، زاہد علی مصطفوی اور قاری محمد عمران نے کی جبکہ پروگرام کی نقابت کے فرائض نادرحسین سہروردی اور راؤ محمد طاہر نے ادا کیے۔
محفل میلاد میں چوہدری عبدالغفار سنبل ضلعی صدر TMQ لودھراں، راؤ لعل خان نمبردار، محمد سجاد فرید فریدی رہنما TMQ لودھراں، رانا محمد اکرم ناظم دعوت و تربیت حلقہ پی پی 228، ارسلان رانا، راؤ ذوالفقار رہنما سنی تحریک، شہزاد سلطانی رہنما تنظیم العارفین، مولانا اعظم چشتی، مولانا بلال مہروی مقام سکولز کے اساتذہ کرام اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
رپورٹ:۔ مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)
تبصرہ