خواتین پرتشدد کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے: فرح ناز

مورخہ: 30 مارچ 2019ء

تشدد کا شکار شادباغ کی رہائشی خاتون کے ساتھ مکمل انصاف ہونا چاہیے:مرکزی صدر ویمن لیگ
صلح صفائی کی آڑ میں پولیس مجرموں کی مدد کرتی ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے

لاہور (30 مارچ 2019) پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح نازنے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم اور گھریلو تشدد کے واقعات سے پاکستان کا اسلامی تشخص بری طرح مجروح ہورہا ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزادی جائے، خواتین پر ظلم کرنے والے جب سزاؤں سے بچ جاتے ہیں تو اس سے خواتین پر تشدد کی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والوں کو تقویت ملتی ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ خواتین پرتشدد کرنے والے عناصرپولیس کے جانبدارانہ رویے اور قانون کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ خواتین پر ظلم کرنے والے سزاؤں سے بچ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاد باغ کی رہائشی خاتون پر سسرالیوں کے تشدد کی میڈیا رپورٹس کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر یہ خبر 100 فیصد درست ہے تو اس سے سوسائٹی کے اندر جنم لینی والی بے حسی اور سفاکیت ظاہر ہوتی ہے، خبر کے مطابق سسرالی خاتون پر عرصہ دراز سے تشدد کررہے تھے یہاں تک کہ اس کے جسم پر تیل بھی ڈالا جس کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں بچہ جاں بحق ہو گیا، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں پولیس صلح صفائی کی آڑ میں اپنی جیب گرم کرنے کیلئے پولیس مجرموں کی مدد کرتی ہے یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے، خواتین پر تشدد کرنے کی ذہنیت تبدیل کرنے کیلئے قوانین کا سختی سے اطلاق اور انصاف ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تلقین کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top