ملتان: قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا)

مورخہ: 30 مارچ 2019ء

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کی معترف ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن قرآنی فکر پر قائم ایک عالمگیر تحریک ہے۔ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ دنیا کا کا کوئی علم ایسا نہیں جس کی بنیاد قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کے 50 سالہ مطالعہ کا حاصل ہے۔

قرآن کانفرنس سے سردار شاکر مزاری، پروفیسر محمد حسین آزاد، چوہدری نعیم، یاسر ارشاد، علامہ ابوبکر عثمان، ڈاکٹر اشفاق ہاشمی، ہما اسماعیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قاری ناصر میاں خان نقشبندی، مخدوم ابوالحسن گیلانی، مخدوم زوارالحسن قادری، چوہدری فیاض احمد وڑائچ، صاحبزادہ معصوم میاں حامد، حاجی جاوید اختر انصاری، منصورقاسم اعوان، چوہدری عرفان یوسف، رکن الدین ندیم حامدی، پیر عزیزالرحمن خان قادری، پیر مدنی قادری رضوی، خلیفہ ضیاء الدین، پیر افضل فرید، علامہ شفیق اللہ البدری، رائو عارف رضوی، مخدوم شہباز ہاشمی، میجر اقبال چغتائی، احسان سعیدی، حافظ ظفر قریشی، حافظ منظورالہی، ثمر حامدی، بشارت عباس قریشی، علامہ غلام شبیر سواگی، ، قربان فاطمہ، غزل غازی، عابدہ بخاری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ہمارے خانوادے کی علمی خدمات علمدار کالج اور نشتر میڈیکل کالج کی شکل میں موجود ہیں۔ ہمارا ڈاکٹر طاہرالقادری سے عقیدت اور علم کا تعلق ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی ﷺ پر تمام علوم کو آشکار کردیا، یہی وجہ ہے کہ قرآن فہمی سے پہلے حضور سے تعلق ادب و عشق کو استوار کرنا پڑتا ہے۔ آج پوری دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحقیق سے فیضیاب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں امن پسندی امن اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔ مگر سابقہ حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں معصوم عوام کا قتل کیا۔ ہم شہداء ماڈل ٹائون کیلئے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لیں گے۔

قرآن کانفرنس کے اختتام پر قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے اختتامی دعا کرائی۔ قرآن کانفرنس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری جب ملتان پہنچے تو کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیا۔ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے ڈیرہ انصاری ہاؤس پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے قافلے کا استقبال کیا، اور قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top