منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس 3 اپریل (بدھ) کو ہو گی
قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
معروف قراء، نامور نعت خواں بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے
لاہور (2 اپریل 2019) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام معراج النبی کانفرنس 3 اپریل (بدھ ) کو بعد نماز عشا مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے، جید علماء، مشائخ عظام، مذہبی، سماجی رہنما، قائدین منہاج القرآن و عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما لاہور بھر سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد کانفرنس میں شرکت کرے گی، معروف قراء حضرات اور نامور نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت نچھاور کرینگے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطاب میں معجزہ معراج النبی ﷺ پر روشنی ڈالیں گے، کانفرنس کے اختتام پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جائینگے، امت مسلمہ، ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔
دریں اثناء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن لاہور کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، میاں حنیف، حفیظ اللہ جاوید، رمضان ایوبی، اصغر ساجد، ریحان چودھری و دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
تبصرہ