او آئی سی کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کا اعتراف بڑا اعزاز ہے: رہنما منہاج القرآن

ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کی عالم اسلام کو ایک نئی سمت دکھائی
خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمدخان، جی ایم ملک، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی

Dr Tahir ul Qadri awarded in OIC meeting on efforts for peace

لاہور (11 اپریل 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی راہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم اور نوراللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں ہے کہا ہے کہ عالم اسلام کے سب سے بڑے ادارے او آئی سی کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی عالمگیر علمی خدمات کا متفقہ قرارداد کے ذریعے اعتراف قابل ستائش اور قابل فخر ہے، بلاشبہ یہ منہاج القرآن کا نہیں بلکہ پاکستان کا اعزازہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کو ایک نئی سمت دکھائی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ الحمدللہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں ایک ایسی شخصیت ہم میں موجود ہے جو نہ صرف عالم اسلام کے مسائل کو سمجھتی ہے بلکہ ان مسائل کو اجاگر کرنے کے سلیقہ اور حل دینے کی اہلیت اور صلاحیت سے بھی بہرہ مند ہے۔

بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں نے کہا کہ بالآخر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بیانیہ امت مسلمہ کا بیانیہ بن چکا ہے۔ ریاض سعودی عرب میں ہونے والے اوآئی سی کے اجلاس کے اختتام پر شیخ الاسلام کے مرتب کردہ کاؤنٹر ٹیررازم اور فروغ امن نصاب سے استفادہ کرنے کی قرار داد کی منظوری ایک بڑا اعزاز ہے۔

انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شرق وغرب اور عرب و عجم میں علمی و انسانی خدمات کی وجہ سے یکساں مقبول ہیں۔

جی ایم ملک نے کہا کہ متفقہ قرارداد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنا ان کی نصف صدی کی بے لوث، دینی، علمی خدمات کا باوقار اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جن کی علمی وجاہت اور خدمات کا اعتراف اسلامی و غیر اسلامی دنیا کر رہی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری دو روز ریاض میں او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہے اور دونوں روز پاکستان میں وہ سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ میں رہے یہ پڑھے لکھے پاکستانیوں کا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے محبت کا شاندار اظہار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top