جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کے سنگ بنیاد کی تقریب

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل امیر اہلسنت شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ نے مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور مسجد کی تعمیر و تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں مسجد کا کردار بنیادی ہے اسلام کا نظام تربیت مسجد کے بغیر ناممکن ہے مساجد کی تعمیر کرنے والے بلاشبہ اللہ کے منتخب بندے ہوتے ہیں حقیقی نجات کے لیے مساجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے عالیشان جامع مسجد البغداد کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا۔ مسجد اللہ کا گھر ہے جس کی تعمیر میں حصہ لینا رحمت خداوندی کا مستحق بننے کا بڑا ذریعہ ہے ۔

اس موقع پر معروف شخصیات الحاج سراج احمد، ملک احمد بخش، پروفیسر نواب، غلام مصطفی خان، مرزا محمد علی، حافظ شیر محمد، مہتمم مسجد جامع البغداد رانا اشرف علی خان، ملک رشید احمد، ملک محمد انور، ڈاکٹر محمد انور، ملک عامر بوہڑ، نیاز احمد بھٹہ، قاری ارشد، قاری اللہ دتہ مہروی، چوہدری جہانزیب، چوہدری امیر علی، چوہدری عبد الغفار سنبل، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، صدر تحریک منہاج القرآن اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، رانا امجد، حاجی رمضان آرائیں اور حاجی نازک آرائیں بھی موجود تھے۔

تقریب میں علامہ نصیر احمد بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن مسجد کی تعمیر کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ میں مسجد کا کردار نمایاں ہے۔

مہتمم مسجد رانا اشرف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی بہترین حکمت عملی سے جامعہ مسجد ال بغداد کی تعمیر بہت جلد مکمل کر لیں گے۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر اس کی تعمیر کے لیے عطیات دینا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے حاضرین کے سامنے مسجد کا نقشہ بھی پیش کیا جسے خوب سراہا گیا۔

تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان جن میں سجاد فریدی الفیصل سکول، ملک اکرم رہبر سکول، رانا شکیل الفلاح سکول، مہر یٰسین ہیپی ہوم سکول، اختر خان بلوچ المدثر سکول، ڈاکٹر خالد روف احتشام سکول، رانا سلیم ابن سینا سکول، ملک شریف ایم کالج، چوہدری امیر علی المنیر سکول، ڈاکٹر اکرم الرحمن سکول، محبوب حنیف پنجاب سکول، عبدالحمید ماجد سکول، ظفر آفتاب ظفر پبلک سکول، حافظ عبدالرحمن علامہ اقبال سکول، راؤ سلطان بسم اللہ سکول، رانا وقاص نیو ڈیفنس سکول، ملک نذر حسین سر سید سکول، رانا صابر برائٹ فیوچر سکول بھی موجود تھے۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

لودھراں میں منہاج مسجد کا سنگ بنیاد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top